Home > Uncategorized > Maulvi Barkatullah “Raza” Firangimahli

Maulvi Barkatullah “Raza” Firangimahli

اخبار آگ میں ایک خبر ’ جنگ آزادی میں مسلمانوں اور مدارس کا حصہ’کے عنوان سے نظر نواز ہوئ ، مولانا خالد فرنگی محلی صاحب نے مولانا عبدالباری صاحب کا ذکر کیا،بیشک انکا بہت بلند مرتبہ تھا اور ان جیسے لوگ بار بار اس دنیا میں نہیں آتے ،خبر پڑھکر جی چاہا کہ ’خاندان فرنگی محل کے ایک بڑے عالم ،استاد شاعر اور جنگ آزادی کے خاموش سپاہی ’ہمارے نانا مولوی برکت اللہ ’رضا‘ فرنگی محلی کا بھی ذکر کیا جاۓ۔ جو انگریزی حکومت کی مخالفت میں اپنے ’ہینڈ پریس ‘ سے مضامین شائع کیا کرتے تھے ۔انکے پریس پرپڑنےوالے چھاہے کی خفیہ خبر ’آؤٹ ‘  ہوجانےاور بروقت کاروائ ہوجانے کے سبب ’ سرکار ‘ کو کچھ مواد تو نہ مل سکا انکا پریس محلے کے ایک دوسرے گھر میں کنویں  میں پھینک دیا گیا اور تمام خاندان کے لوگ شایع شدہ کاغذات چھپانے میں کامیاب رہے ۔ لیکن مولوی صاحب کو معہ انکی حاملہ بیوی بچوں کے بہرایچ میں نظر بند کر دیا گیا ، جہاں ـ قلم کاغذ سے محروم کر دۓ گۓ اور کسی سے بھی بات کرنے کی پابندی لگا دی گئ ساتھ ہی مسجد میں نماز پڑھنے پر بھی پابندی لگا دی گئ ۔نماز کے لۓ مسجد جانے پر سے پابندی ہٹی لیکن اس شرط کے ساتھ کہ کسی سے بات نہیں کرسکتے تھے ،  کسی لکھنے پڑھنے والے پر ایسی پابندی کیسی گراں گزرتی ہے ؟کوئ اخبار والا آسانی سے سمجھ سکتا ہے، ہماری امی مرحومہ ذکیہ برکت اللہ ’روحی‘ جو بعد کو ذکیہ رضا انصاری ’روحی‘ بنیں ۔کی پیدائیش وہیں بہرائچ کی ہے۔ جواہرلعل نہرو کے ساتھ جیل کاٹنے والوں میں مولوی سلامت اللہ فرنگی محلی [ڈاکٹر نسیم انصاری مرحوم کے دادا ] اور بھی کئ لوگ شامل تھے۔ ہمیں آج بھی اس بات پر فخر ہے کہ ہمارے اجداد نے حتی الامکان وطن کی خدمت کی لیکن کسی انعام یا اعزاز کی تمنا نہیں کی ۔ہمارے ابو نے مولوی برکت اللہ ’رضا‘ فرنگی محلی پر ایک گراں قدر مضمون لکھا تھا جو قومی آواز ۔ لکھنؤ میں شائع ہوا تھا ، افسوس کہ وہ مضمون ہمارے پاس محفوظ نہیں ہے ورنہ ہم اسے آپکے اور اپنے اخبار ’آگ‘ میں ضرور شایع کرواتے ، اسی مراسلے کے ذریعے اخبار کے قاریئن سے ہم آج پھر یہ درخواست کرتے ہیں کہ اگر کسی کے علم میں ہو کہ اخبار قومی آواز کی پرانی فائلیں کہاں ملے گی تو براۓ مہربانی آپکو یا ہم کو مطلع فرمایئں ،  خدا حافظ

فرزانہ اعجاز

شکاگو

About these ads

Categories: Uncategorized
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: