Home > Uncategorized > Barqi Azmi’s ghazals in Mushaira of Mauj-e-Sukhan in honour of Barqi Azmi

Barqi Azmi’s ghazals in Mushaira of Mauj-e-Sukhan in honour of Barqi Azmi


موج سخن کے ۴۱ ویں آن لاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میری کاوش احمد علی برقی اعظمی آئی مرے کانوں میں ندا عید مبارک اُس نے کہا اور میں نے سنا عید مبارک

بس اتنا رہا یاد کہا عید مبارک تھی ہوش ربا اس کی ادا عید مبارک

لو چاند ہوا جلوہ نما عید مبارک لب پر ہے سبھی کے یہ صدا عید مبارک

جو خواب تھے وہ ہوگئے شرمندۂ تعبیر برسوں کی محبت کا صلہ عید مبارک

میں اس سے ہوا اور وہ ہوا مجھ سے بغل گیر پُرکیف تھا ملنے کا مزا عید مبارک

قدرت کا ہے انعام یہ رمضان کی سوغات جو اس نے دیا میں نے لیا عید مبارک

رمضان کے روزوں کی بدولت ہے میسر یہ کیف و مسرت کی فضا عید مبارک

پُرنور ہیں دل جشن کے ماحول میں سب کے روشن ہے محبت کا دیاعید مبارک

ہر شخص کا سرسبز ہو گلزارِ تمنا کوئی نہ کسی سے ہو جدا عید مبارک

مشتاق ہے ملنے کے لئے آج وہ مجھ سے پورا ہوا پیمانِ وفا عید مبارک

تفریق نہیں مذہب و ملت کی کوئی آج قایم رہے یونہی یہ فضا عید مبارک

ملتے ہیں گلے آپ تو اخلاص سے ملئے شامل نہ ہو کوئی بھی ریا عید مبارک

مِل جُل کے کریں آیئے تجدیدِ تعہد دینگے نہ کسی مکو بھی دغا عید مبارک

یہ بے رخی اچھی نہیں اب تھوک دو غصہ کیوں مجھ سے ہو تم آج خفا عید مبارک

لو پیش ہے گلدستۂ گلہائے محبت خوشبو سے معطر ہے فضا عید مبارک

یہ جشن کا ماحول ہے احمد علی برقی رمضان کے روزوں کی جزا عید مبارک

موج سخن کے ۴۱ ویں آن لاین فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لئے میری دوسری کاوش کاوش احمد علی برقی اعظمی

اے ماہ لقا کیوں ہو خفا عید مبارک کیوں دور ہو پاس آؤ ذرا عید مبارک

اب چھوڑ دو یہ جور و جفا عید مبارک کب دو گے وفا ؤں کا صلہ عید مبارک

یہ بے رخی اچھی نہیں اب تھوک دو غصہ انسان سے ہوتی ہے خطا عید مبارک

یہ جشن کی تقریب ہے اللہ کی نعمت کیا ترکِ تعلق سے مِلا عید مبارک

کیوں روٹھے ہو اس کے لئے اک عمرپڑی ہے کر لینا کبھی شکوہ گلہ عید مبارک

تنہائی سے بڑھ کر نہیں کوئی بھی اذیت اب اور نہ دو خود کو سزا عید مبارک

برقی کا خدارا نہ کرو خونِ تمنا جو تم نے کہا وہ ہے بجا عید مبارک

Categories: Uncategorized
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: