Home > Uncategorized > Barqi Azmi for Diya mushaira

Barqi Azmi for Diya mushaira

۱۴ ویں دیا فی البدیہہ آن لائن عالمی طرحی مشاعرے کے لئے میری کاوش

احمد علی برقی اعظمی

ہو طالبِ عرفاں جو سر میں وہی سودا دے
جو دیکھ سکے سب کچھ وہ دیدۂ بینا دے

جز تیرے نہ کچھ دیکھے کونین کی ہر شے میں
آنکھوں کو مری یارب وہ ذوقِ تماشا دے

یہ دیدۂ حیراں ہے جس کے لئے سرگرداں
وہ جلوۂ زیبا پھر اپنا مجھے دکھلا دے

انگشت بدنداں تھے یہ اہلِ جہاں جس سے
وہ عظمتِ رفتہ پر اپنی ہمیں لوٹا دے

مشاطۂ فطرت نے خود جس کو سنوارا ہے
دینا ہے اگر مجھ کو وہ حُسنِ دلآرا دے

غالب کا تغزل ہو اقبال کی حق گوئی
جو سب کو پسند آئے ایسا لب و لہجہ دے

زد میں نہ خزاں کی ہو جس کی کبھی شادابی
سرسبز مجھے ایسا گلزارِ تمنا دے

وہ سوز و حرارت ہو برقی کے ترانوں میں
’’جو روح کو گرمادے جو قلب کو تڑپا دے‘‘

Like · · Share · 22 minutes ago۱۴ ویں دیا فی البدیہہ آن لائن عالمی طرحی مشاعرے کے لئے میری کاوش

احمد علی برقی اعظمی

ہو طالبِ عرفاں جو سر میں وہی سودا دے
جو دیکھ سکے سب کچھ وہ دیدۂ بینا دے

جز تیرے نہ کچھ دیکھے کونین کی ہر شے میں
آنکھوں کو مری یارب وہ ذوقِ تماشا دے

یہ دیدۂ حیراں ہے جس کے لئے سرگرداں
وہ جلوۂ زیبا پھر اپنا مجھے دکھلا دے

انگشت بدنداں تھے یہ اہلِ جہاں جس سے
وہ عظمتِ رفتہ پر اپنی ہمیں لوٹا دے

مشاطۂ فطرت نے خود جس کو سنوارا ہے
دینا ہے اگر مجھ کو وہ حُسنِ دلآرا دے

غالب کا تغزل ہو اقبال کی حق گوئی
جو سب کو پسند آئے ایسا لب و لہجہ دے

زد میں نہ خزاں کی ہو جس کی کبھی شادابی
سرسبز مجھے ایسا گلزارِ تمنا دے

وہ سوز و حرارت ہو برقی کے ترانوں میں
’’جو روح کو گرمادے جو قلب کو تڑپا دے‘‘

Like · · Share · 21 minutes ago

Categories: Uncategorized
  1. October 11, 2013 at 10:51 pm

    Aap ka mamnoon hooN is ke liye Muslim Saleem
    De jaza e khai is ki aap ko Parwardigar

  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: