Home > Urdu poems and prose latest > Prof.Lutfurrahman passes away

Prof.Lutfurrahman passes away

یہ خبر نہایت ہی رنج و غم کے ساتھ تحریر کی جا رہی ہے کہ پروفیسر لطف الرحمان31/ اگست 2013ء کو رات کے ساڑھے دس بجے اس دار فانی سے کوچ کر گئے۔وہ 2/فروری 1941ء کو ضلع دربھنگہ کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔پٹنہ یونیورسیٹی سے اردو میں ایم۔اے کرنے کے بعد درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے ۔ان کی اس ملازمت کا آغازاے۔این کالج پٹنہ سے ہواتھا۔وہ اس کالج کے شعبہء اردو کے پہلے استاد تھے۔ترقی کرتے ہوئے وہ شعبہء اردو ،بھاگلپور یونیورسیٹی کے صدر شعبہء اردو ہوئے اور یہیں سے سبکدوش بھی ہوئے۔انہوں نے سیاست کے میدان میں بھی قدم رکھا اور راجد کے دور حکومت میں وزیر بھی رہے۔
وہ ایک بہت ہی اچھے اور جدید لب و لہجے کے شاعر تھے۔انہوں نے نقاد کی حیثیت سے بھی ایک منفرد شناخت قائم کر لی تھی ۔کسی زمانے میں افسانہ نگاری سے بھی ان کی دلچسپی رہی تھی۔وہ ایک اچھے مقرر اور خطیب بھی تھے۔وہاب اشرفی کے بعد خطابت کے لحاظ سے بہار میں ان کی شخصیت غنیمت تھی ۔اب بہار اس سے محروم ہو گیا۔ادارہ ”ثالث”اس غم میں برابر کا شریک ہے۔خدا انہیں جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین

Advertisements
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: