Home > Urdu News > Rafiq Ahmad Naqsh passes away

Rafiq Ahmad Naqsh passes away

شاعر،ادیب و مترجم رفیق احمد نقش کل 15 مئی، 2013 کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی تدفین آج 16 مئی کو ظہر کے وقت کی جائے گی۔ وہ ایک ادبی پرچے “تحریر” کے مدیر بھی تھے۔
ان سطور کے رقم کیے جانے سے چند ساعتوں قبل مشفق خواجہ کے کتب خانے کے منتظم سے بات ہوئی جو رفیق نقش کے قریبی دوست ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کل 15 مئی کو رفیق نقش ناظم آباد میں ایک جگہ دوستوں کے ہمراہ بیٹھے تھے کہ انہیں دل کی تکلیف محسوس ہوئی، انہوں دوستوں کو آگاہ کیا۔ فوری طور پر انہیں قریبی واقع اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹر باوجود کوششوں کے ان کی جان نہ بچا سکے۔
نقش صاحب کے انتقال کی خبر اس قدر غیر متوقع ہے کہ کئی لوگوں کو اس کا یقین ہی نہیں ہوا۔ راقم الحروف کا نقش صاحب سے رابطہ رہتا تھا گرچہ کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ حال ہی میں انہوں نے ایک عمدہ کتاب ترتیب دی تھی۔ یہ کتاب ہے ” ضرب المثل اشعار ۔ تحقیق کی روشنی میں‘ سے انتخاب۔ اصل تالیف شمس الحق۔ مذکورہ کتاب احباب درج ذیل لنک پر دیکھ سکتے ہیں
گزشتہ دنوں راقم نے نقش صاحب سے ان کی ہندی سے ترجمہ کی ہوئی ایک خودنوشت “ایم ایف حسین کی کہانی اپنی زبانی” کے سلسلے میں بات کی تھی اور انہوں نے اس خودنوشت کی لاہور سے اشاعت ثانی کی خبر سنائی تھی۔ مذکورہ خودونشت کا سرورق یہاں دیکھا جاسکتا ہے
اللہ تعالی رفیق احمد نقش کو جنت نصیب کرے۔
زیر نظر پیغام کے ہمراہ رفیق احمد نقش کی ایک تصویر منسلک ہے۔
Rashid Ashraf Karachi
rafiq ahmed naqshM-F-hussain-ki-kahani-apni-zabani-rafiq-ahmed-naqsh-pub-ahmed-maqsood-hamidi-khi-dec-2004 (1)
Categories: Urdu News
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: