Home > Urdu News > Maryam Jameela passes away, Barqi Azmi pays tribute

Maryam Jameela passes away, Barqi Azmi pays tribute

نامور مستشرق مریم جمیلہ آج 31 اکتوبر 2012ء کو لاہور میں وفات پاگئیں۔۔۔ اناللہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔

مریم جمیلہ کا اصل نام مارگریٹ ”پیگی“ مارکوس تھا اور وہ 23 مئی 1934ءکو امریکا کے ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئی تھیں۔ بچپن ہی سے انہیں عرب

معاشرت اور اسلام میں بڑی کشش محسوس ہوتی تھی۔ انہیں فلسطینیوں کی بے وطنی اور ان کے علاقے میں اسرائیل کے قیام سے بھی شدید تکلیف پہنچی تھی۔ ایسے میں جب انہیں مشہور نو مسلم مستشرق محمد اسد کی روڈ ٹو مکہ اور اسلام ایٹ کراس روڈز اور محمد مارما ڈیوک پکتھال کا کیا ہوا قرآن مجید کا انگریزی ترجمہ مطالعہ کے لئے میسر آئے تو انہوں نے اسلام قبول کرنے میں بالکل تامل نہیں کیا۔

مارگریٹ پیگی مارکوس نے 24 مئی 1961ء کو لاہور میں مولانا مودودی کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا ۔۔ ان کا اسلامی نام مریم جمیلہ رکھا گیا ۔۔۔
اسلام قبول کرنے کے بعد جب ان پر امریکا کی سرزمین تنگ ہونے لگی تو وہ امریکی شہریت ترک کرکے پاکستان منتقل ہوگئیں۔ انہوں نے اسلام کے حوالے سے کئی کتابیں تحریر کیں جن میں ازویسٹرن سویلائزیشن یونیورسل، اسلام ان تھیوری اینڈ پریکٹس، اسلام اینڈ اورینٹل ازم، اسلام اینڈ موڈرن ازم اور اسلام ورسزدی ویسٹ کے نام سرفہرست ہیں۔

بشکریہ: سید عقیل عباس جعفری

Categories: Urdu News
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: