Archive

Archive for October 11, 2012

Ustad Qamar Jalalvi

October 11, 2012 Leave a comment
استاد قمر جلالوی ١٨٨٧ میں علیگڑھ  کے قصبہ جلالی  میں پیدا ہوے اور
٩١
برس کی عمر میں کراچی میں انتقال فرمایا. آپکی  کی  تعلیم معمولی تھی لیکن
بے پناہ صلاحیت خداداد تھی۔ کراچی میں سائیکلیں مرمت کیا کرتے تھے اور
اسی عالم میں شعر کہتے تھےسہل ممتنع میں ان کا

 جواب نہیں.
رشکِ قمر، اوجِ قمر، تجلّیاتِ قمر اور غم_جاوداں شعری
مجموعے ہیں   .ان کے چند اشعار یہاں پیش ہیں
.
 اب نزع کا عالم ہے مجھ پر تم اپنی محبت واپس لو

جب کشتی ڈوبنے لگتی ہے تو بوجھ اتارا کرتے ہیں
جاتی ہوئی میّت دیکھ کے بھی اللہ تم اٹھہ کر آ نہ سکے
دو چار قدم تو دشمن بھی تکلیف گوارا کرتے ہیں
تاروں کی بہاروں میں بھی قمرتم افسردہ سے رہتے ہو
پھولوں کو تو دیکھو کانٹوں میں ہنس ہنس کے گزارا کرتے ہیں
 
اس سعئی و عمل کی دنیا میں دستور یہی ہے جینے کا

اخلاق سے جیتا کرتے ہیں احسان سے مارا کرتے ہیں
Advertisements
Categories: Urdu News