Home > Muslim Saleem > Muslim Saleem on Nadir Khan Sar Giroh’s book “Ba adab ba muhawra hoshiar”

Muslim Saleem on Nadir Khan Sar Giroh’s book “Ba adab ba muhawra hoshiar”

نادر خان سرگروہ

  ٦اگست ٢٠١٢ کو میرے جی میل اکاونٹ پر ایک ای میل نازل ہوا جو ابھرتے ہوئے طنز و مزاح نگارنادر خان سرگروہ کا تھا. موصوف نے اپنی کتاب “با ادب با محاورہ ہوشیار” کا ای ایڈیشن بھی

ارسال کیا ہے.

نام سے تو یہ حضرت کسی گروہ کے سردار معلوم ہوتے ہیں (ابھی نہیں تو کبھی نہ کبھی سروالوں

میں شمار ہو جاینگے) مگر کام ہے ادبی لگائی بجھائی کا جسے عرف_ عام میں طنز و مزاح کہا جاتا ہے. کچھ لوگ فکر تونسوی کی طرح طنز کئے چلے جاتے ہیں اور مزاح کو گرد_  راہ بنا کر میلوں نکل جاتے ہیں اور کچھ کنھیا لال کپور

اور عظیم بیگ چغتائی کی طرح مذہب_ مزاح میں طنز کو کفر سمجھتے ہے. فی زمانہ اردو  طنز و مزاح کا میدان “دانشوری” کا اکھاڑہ بن گیا ہے اور یہ حضرت بھی لنگوٹ کس کر اسی اکھاڑہ میں کود گئے ہیں

.

میں طنز و مزاح (بشمول) ادب پر کوئی اتھارٹی نہیں ہوں. میں نے ان کی کتاب کی محض ایک قاری کی حیثیت سے ورق

گردانی کی ہے اور میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اس پرندے کی پرواز بلند ہے. نگاہ عمیق، مشاہدہ و مطالعہ وسیع ہے. زبان پر قدرت اور محاورے پر گرفت ہے. بات سی بات پیدا کرنے کا ہنر بھی آتا ہے. ان کی تحریریں فکرمند ذہن کی غماز

ہیں. اگر یہ اسی طرح شہ دیتے رہے تو کسی نہ کسی دن یقیناً سر گروہ بہت سے سرکردگاں کو مات دینے میں کامیاب ہو سکتے ہیں

.

(مسلم سلیم مورخہ ١١ اگست ٢٠١٢)        

  

 

Categories: Muslim Saleem
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: