Home > Urdu News > Jon Alia’s book of articles published

Jon Alia’s book of articles published

جون ایلیا کے انشائیوں و مضامین پر مشتمل 718 صفحات کی ضخیم کتاب “فرنود” لاہور سے شائع ہوگئی ہے۔ فرنود کی مکمل فہرست مضامین زیر نظر پوسٹ کے ہمراہ منسلک ہے۔

فرنود، جون صاحب کے ان انشائیوں و مضامین پر مشتمل ہے جو ماہنامہ انشاء (ڈائجسٹ) کراچی میں شائع ہوئے اور بعد ازاں کراچی کے سسپنس ڈائجسٹ میں ان کی اشاعت مکرر کا اہتمام کیا گیا۔ یہ وہ وقت تھا جب جون ایلیا گردش حالات کا شکار تھے اور اس موقع پر سسپنس ڈائجسٹ کے مدیر معراج رسول نے انہیں اپنے پرچے کے لیے لکھنے پر آمادہ کیا تھا۔ 
کتاب کے آغاز میں جناب شکیل عادل زادہ کا دلچسپ مضمون شامل ہے جبکہ پس ورق جون ایلیا کا یہ قول درج کیا گیا ہے: 

” ہم ایک ہزار برس سے تاریخ کے دستر خوان پر حرام خوری کے سوا اور کچھ نہیں کررہے۔”

ناشر: الحمد پبلشر
قیمت: 800
الحمد کا پتہ یہ ہے:
رانا چیمبرز۔ سیکنڈ فلور۔ چوک پرانی انار کلی- لیک روڈ-لاہور
فون: 042-37231490
کراچی میں یہ کتاب ویلکم بک پورٹ، اردو بازار پر رعایتی قیمت پر دستیاب ہے۔
Categories: Urdu News
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: