Home > Urdu News > Majrooh Sultanpuri’s wife passes away

Majrooh Sultanpuri’s wife passes away

مجروح سلطانپوری کی بیگم فردوس سلطانپوری انتقال کر گئیں
ممبئی، ۱۴ جولائی :اُردو کے مشہور شاعر مجروح سلطانپوری مرحوم کی اہلیہ فردوس سلطانپوری کا آج صبح دس بجے کے قریب انتقال ہوگیا۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔مرحومہ کی عمر۸۲برس تھی اور وہ گزشتہ کئی مہینوں سے علیل تھیں۔ان کی تدفین آج بعد نماز مغرب ،جوہو قبرستان، جوہو ،سانتاکروز(مغرب)ممبئی، میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر ادبی حلقے کے ممتاز لوگ اور فلم سے وابستہ مقتدر حضرات بھی موجود تھے۔ پسماندگان میں ایک بیٹا عندلیب سلطانپوری اور تین بیٹیاں نَو گل، نو بہار اور صبا ہیں۔مجروح سلطانپوری نے اپنے شعری مجموعے’غزل‘ کا انتساب اپنے اس مطلع کے ساتھ بیگم فردوس ہی کے نام کیا تھا
تو اے بہارِ گریزاں کسی چمن میں رہے
مرے جنوں کی مہک تیرے پیرہن میں رہے

Categories: Urdu News
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: