Home > Urdu News > Ubaidullah Beg passes away

Ubaidullah Beg passes away

کراچی… ٹیلی وژن کے ممتاز کمپئریر، ادیب،ماہر لسانیات عبید اللہ بیگ بروز جمعہ 22 جون، 2012 کو کراچی میں  انتقال کر گئے۔ ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے شہرت حاصل کرنے والے عبید اللہ بیگ،دانشور بھی تھے ،ادیب تھے ،کالم نگار اور میڈیا ماہر تھے۔ عبیداللہ بیگ کو 2008 میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا تھا۔بھارت کی ریاست رامپور سے پاکستان ہجرت کر نے والے عبید اللہ بیگ نے کراچی میں زندگی گذاری ،،کتاب سے محبت اور مختلف زبان سیکھنے کا شوق ان کی پہچان بنا ،وہ کچھ ایسی زبانیں بھی جانتے تھے ،جو اب متروک ہوتی جارہی ہیں۔ انکی شہرت ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام کسوٹی سے ہوئی ،جس میں ایک شخص کا سوال پوجھنا ہوتا تھا۔ اس پروگرام میں ملک کے ممتاز شاعر اور دانشور ان کے ساتھ ہوتے تھے۔ ماضی کی کھوج ان کا خاص شوق تھا ،اس لئے تاریخ اور ادب پر ان کی گہری نظر تھی۔ ماحولیات کے بارے میں ان کی تیار کردہ لغت ان کا اہم کام تھا۔ انہوں نے ماحول کے بارے میں ایک رسالے ادارت کی اورماحول سے آگہی کے لئے مضامین تحریر کئے۔ انکی بیگم سلمیٰ بیگ بھی ٹیلی وژن کی مقبول رہیں۔
 

 

Categories: Urdu News
  1. No comments yet.
  1. No trackbacks yet.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: